جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایف بی آر نے833ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے انفورسمنٹ عمل مزید سخت کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے 833ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے انفورسمنٹ کا عمل مزید سخت کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے مالی سال 2024-25ء کے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12,334ارب روپے کے حصول کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس مقصد کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ 31مئی بروز ہفتہ ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس رات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس و ڈیوٹی کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام علاقائی دفاتر کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیلئے نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ 31جون تک انفورسمنٹ کے اقدامات میں بھی نمایاں تیزی لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران ایف بی آر نے 9,309ارب روپے ٹیکس جمع کیا جب کہ اصل ہدف 12,970ارب روپے تھا۔ اس حساب سے ایف بی آر کو 833ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…