جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میںدفاعی ضروریات کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے کتنے ذخائر موجود ہیں، چیئرمین اوگرا نے بتا دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین اوگرا مسرور خان نے بتایاہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،دفاعی ضروریات کیلئے بھی کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔سید مصطفی محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کے معیار اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ پیٹرولیم اور گیس سیکٹر کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ گیس کے استعمال میں کمی کے باعث کچھ گیس فیلڈز کو بند کیا جا رہا ہے جبکہ گیس سیکٹر کے لیے ایک نیا جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے۔چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بینچ مارک پی ایس او سے لیا جاتا ہے اور پورے ملک میں یکساں ریٹ یقینی بنانے کے لیے فریٹ مارجن عائد کیا جاتا ہے۔کمیٹی رکن نوید قمر نے فریٹ مارجن کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پرانے طریقہ کار پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔مسرور خان نے بتایا کہ آئل سیکٹر میں آئی ٹی کے استعمال پر کام جاری ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے مارجن میں 2روپے 2پیسے اضافے کی تجویز دی تھی لیکن اوگرا نے 1روپے 40پیسے اضافے کی سفارش کی جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…