اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی شرائط،سرکاری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں

datetime 29  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے وفاقی اداروں میں “رائٹ سائزنگ” کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہزاروں سرکاری اسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام یعنی 30 جون تک رائٹ سائزنگ کے اہداف حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت وفاقی سطح پر مختلف وزارتوں اور محکموں میں اصلاحات اور عملے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تیسرے مرحلے میں حکومت نے جن محکموں کو شامل کیا ہے ان میں وزارت خزانہ، پاور ڈویژن، اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت، اور وزارت تعلیم شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مرحلہ مکمل ہونے کے قریب ہے۔

ادھر چوتھے مرحلے کے لیے بھی تیاریاں جاری ہیں، جس میں ریلویز، وزارت مواصلات، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، پیٹرولیم ڈویژن اور ریونیو ڈویژن شامل کیے گئے ہیں۔ اس مرحلے کے لیے حتمی تجاویز آئندہ ہفتے تک متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانچویں مرحلے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں منصوبہ بندی، نجکاری، اقتصادی امور، اسٹیبلشمنٹ اور کابینہ ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے پہلے مرحلے میں حکومت 32,070 سرکاری اسامیوں کو ختم کر چکی ہے، جب کہ 7,826 آسامیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ وفاقی کابینہ ان اقدامات کی منظوری 27 اگست 2024 کو دے چکی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے تجاویز یکم جنوری 2025 تک طلب کی گئی ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…