لاہور (آن لائن) عیدالفطر کے قریب آتے ہی برائیلر مرغی مافیا نے مہنگائی کی انتہا کردی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز بھی برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کرنے کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 422 روپے فی کلو مقرر کردی۔
واضح رہے کہ یکم رمضان المبارک کو برائیلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 340 روپے تھی جو رمضان المبارک کے اختتام پر بڑھ کر 422 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں برائیلر مرغی مافیا نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 82 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں مارچ میں ماہانہ بنیادوں ہر0.77 فیصد اورمالی سال کے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر3.37 فیصدکااضافہ ہواہے، اسی طرح کوکنگ آئل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.26 فیصداضافہ اورسالانہ بنیادوں پر0.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2020 سے لیکرمارچ 2021 تک کی مدت میں ملک میں
1,064,326 ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,101,461 ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی، مارچ 2021 میں ملک میں 118,079 ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 118,995 ٹن
بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں ملک 330,759 ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 331,234 ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارہوئی تھی، مارچ 2021 میں ملک میں 39,166 ٹن کوکنگ آئل کی پیداورہوئی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 39,066ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔