8 مئی کو بینک کھلیں گے یا نہیں؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

4  مئی‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں 8 مئی بروز ہفتہ تمام بینکس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے جاری ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہفتے کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ ملک میں 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات کے

باعث کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ تمام بینکس/ایم ایف بیز ہفتہ 8 مئی 2021 کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسے وقفے کے کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے 13 اپریل کو ماہ رمضان المبارک کے لیے صبح 10 سے شام 4 بجے بینک کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا جس میں دوپہر 2 سے سوا 2 بجے نماز کا وقفہ شامل تھا تاہم 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر سے جمعرات تک بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کردیے گئے تھے۔جمعہ کو عوام کے لیے بینک کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک کردیے گئے تھے۔دوسری جانب ساڑھے 7 ہزار روپے کے پرائز بانڈ زپر پابندی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،جسٹس جواد حسن کیس کی سماعت کریں گے۔

شہری آصف سحر کی جانب سے انور علی سنگا ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دومئی کو پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہونا تھی،ا سٹیٹ بنک کی جانب سے پچھلے ماہ 28 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے قرعہ اندازی اور پرائز بانڈ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی جو خلاف قانون اور امتیازی سلوک ہے۔استدعا ہے کہ عدالت پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…