لاہور(این این آئی) پی آئی اے نے لاہور سے شمالی علاقہ جات کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔افتتاحی پرواز لاہور سے سکردو کے لئے روانہ ہو گئی۔ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوں گی۔پہلی پرواز سے 153 مسافر روانہ ہوئے۔ائر مارشل ارشد ملک کاکہنا ہے کہ پی آئی اے اندرون ملک مسافروں کی سہولت کے لئے مختلف شہروں کو فضائی رابطہ سے منسلک کر رہی ہے۔ پی آئی اے سیاحت کے فروغ کے
لئے اپنا قومی کردار ادا کر رہی ہے۔لاہور سے سوات کے لئے بھی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عبدالمقدم خاں اور سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی نے مسافروں کو الوداع کیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق لاہور سے سکردو یکطرفہ کرایہ سات ہزار پانچ سو روپیہ مقرر کیا گیا ہے، پی آئی اے لاہور سے سکردو کے لئے ائیربس 320 کا استعمال کرے گی۔