بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

معاشی میدان سے بڑی خوشخبری، انڈیکس 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی جس کی وجہ سے انڈیکس502.99 پوائنٹس کے اضافے سے45153.42 پوائنٹس کی بلند

سطح پر پہنچ گیا، ملکی معاشی اعشاریوں کے حوالے سے زبردست خبروں کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے، انڈیکس تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جب کہ 55.63 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 94 ارب 97 کروڑ 97 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت14.10 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 45194 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 502.99 پوائنٹس کے اضافے سے 45153.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 212.97 پوائنٹس کے اضافے سے18921.67 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 364.42 پوائنٹس کے اضافے سے31630.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 417 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں

اضافہ 168میں کمی اور17میں استحکام رہا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 81 کھرب 48 ارب 85 کروڑ 2 لاکھ روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 43 ارب 82 کروڑ 99 لاکھ روپے ہوگئی۔ حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 99.98 روپے کے اضافے سے1699.98روپے اور رفحان میظ 51 روپے کے اضافے سے9850 روپے ہوگئی جب کہ ٹنڈیالوالہ شوگر 13.52 روپے کی کمی سے 166.86 روپے اورشیزان انٹر 12روپے کی کمی سے 336 روپے ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…