اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لالچ کی انتہا! عام دنوں میں 165روپے میں ملنے والا ڈیٹول کرونا وائرس کی وجہ سے 9لاکھ 85ہزار710روپے میں بکنے لگا

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ /اسلام آباد (این این آئی)چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے پہلے دنیا بھر میں ماسک، ٹوائلٹ پیپر اور سینیٹائزرز کی قلت ہوگئی جبکہ جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں متعدد اسٹورز سے روز مرہ کا سامان جیسے غائب ہی ہو گیا ہے اور شہریوں نے راشن اور روز مرہ کا سامان ذخیرہ کرلیا ہے۔

شہریوں کی جانب سے سب سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء ، صفائی ستھرائی میں استعمال کی جانے والی پروڈکٹس اور وٹامن سی کی سپلمنٹس کا ذخیرہ کیا جارہا ہے،اس تمام تر صورتحال سے بے شمار لوگ فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں اور ان ضرورت کی چیزوں کو مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔حال ہی میں آن لائن شاپنگ سائٹ ای بے پر ایک عام ڈیٹول 5 ہزار 974 ڈالرز (پاکستانی9 لاکھ 85ہزار710روپے )میں فروخت کیا جارہا ہے،یہ ڈیٹول صارفین عام دنوں میں ایک ڈالر(پاکستانی 165روپے) میں خریدتے ہیں جو کہ اب منافع خور صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 5 لاکھ سے زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…