پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملکی تاریخ کی بدترین مندی ریکارڈ، سرمایہ کار 360 ارب ڈوبا بیٹھے

14  مارچ‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے ملکی تاریخ کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی،کے ایس ای100انڈیکس2ہزار پوائنٹس گھٹ گیا۔انڈیکس38ہزاراور37ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گر گیا اور36ہزار پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے360ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے کم ہو کر67کھرب روپے رہ گیا۔

حصص کی فروخت کے دباؤ سے58فیصد حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے ہی دن مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور مندی کے اثرات 3غالب رہے جس کی وجہ سے انڈیکس2899.78پوائنٹس کم ہو گیا تاہم 2دن کی معمولی تیزی سے انڈیکس نے 740.99پوائنٹس ریکور کئے مگر مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق کورونا وائرس کے خوف نے دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے حتی کہ دنیا پھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی سے دوچار ہوتی دیکھائی دے رہی ہیں۔ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں 3دن 45منٹ کیلئے کاروبار روکا گیایعنی پیر،جمعرات اور جمعہ اسٹاک مارکیٹ کیلئے بدترین دن ثابت ہوئے ان تین دنوں میں انڈیکس2899.78پوائنٹس کم ہو گیا۔گذشتہ ہفتے پہلی بار ایسا ہوا کہ 11جولائی 2017 کے بعداسٹاک مارکیٹ میں اب تک کی سب سے بڑی مندی رونما ہوئی کیونکہ 11جولائی 2017 کواسٹاک مارکیٹ میں 4.65فیصدکمی ہوئی تھی اس سے قبل 9 مارچ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد بینچ مارک انڈیکس 36ہزار 113پوائنٹس پر آگیا تھا اور کاروبار کے دوران 5 فیصد سے زائدکمی پر ٹریڈنگ 45منٹ کے لیے روک دی گئی تھی تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی بدولت 2دن میں انڈیکس نے740.99پوائنٹس ریکور کئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 2158.79پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 38219.67پوائنٹس سے کم ہو کر36060.88پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس1368.76پوائنٹس کی کمی سے 17385.40پوائنٹس سے گھٹ کر16016.64پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26557.85پوائنٹس سے کم ہو کر25291.96پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمایے میں 3کھرب60ارب90کروڑ66لاکھ76ہزار901روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم کر71کھرب56ارب65کروڑ21لاکھ53ہزار703روپے سے گھٹ کر67کھرب95ارب74کروڑ54لاکھ 76ہزار802روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر38332.51پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر34279.60پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ11ارب روپے مالیت کے30کروڑ 79ہزار60ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم9ارب روپے مالیت کے23کروڑ6لاکھ98ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1745کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے652کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،1012میں کمی اور9181کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ،بینک آف پنجاب،میپل لیف،کے الیکٹرک لمیٹڈ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،حیکسول پیٹرول،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،پاک انٹر نیشنل بلک،پائینیر سیمنٹ ڈی جی کے سیمنٹ،پاک پیٹرولیم،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،چیرٹ سیمنٹ اورپاور سیمنٹ سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…