پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، بڑے خسارے پر سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کومندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس93.79پوائنٹس کی کمی سے42539.23پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 48.28فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کار وں کو 14کروڑ33لاکھ روپے کا خسارہ ہوا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.69فی صدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغا ز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی رہی جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 42737پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 42471پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری آنے سے42500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مارکیٹ میں مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس93.79پوائنٹس کی کمی سے42539.23پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس68.97پوائنٹس کی کمی سے 19737.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 67.29پوائنٹس کی کمی سے29462.59پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ169میں کمی اور15میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 14کروڑ33لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر79کھرب 59ارب 63کروڑ45لاکھ روپے ہوگیا۔پیر کو19کروڑ84لاکھ79ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 2کروڑ54 4لاکھ36ہزار شیئرززائد ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 28روپے کے اضافے سے بڑھ کر539روپے اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص25روپے کے اضافے سے488روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز اورشیزان انٹرکے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 49روپے اور29.99روپے کی کمی ہوئی جس سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت7601روپے اورشیزان انٹرکے حصص کی قیمت519روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے،میپل لیف،پاک انٹر بلک،فوجی سیمنٹ،پی آئی اے سی،ڈی جی خان سیمنٹ،فوجی فوڈز،ال شہیر،،ایونشین، چراٹ سیمنٹ اور دیوان سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…