تہران( آن لائن )ایران سالانہ 88 ہزار ٹن شہد پیدا کر رہا ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔ایران کی وزارت زراعتی جہاد نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی اعداد و شمار کے مطابق 2017 کے دوران دنیا میں دس لاکھ 60 ہزار ٹن شہد پیدا کیا گیا جس میں ایران کا حصہ 69 ہزار ٹن تھا تاہم اب ہمارے ملک میں 88 ہزار ٹن شہد پیدا کی جاتی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ایران میں 70 لاکھ 200 شہد کے چھتے موجود ہیں اور ترکی، ہندوستان اور چین کے بعد دنیا کی چوتھی پوزیشن پر ہے۔