کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 1600پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس36ہزار37ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 253ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا،
تیزی کی وجہ سے64.75فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اس طرح گذشتہ 2ہفتوں کی تیزی میں انڈیکس3200پوائنٹس بڑھ گیا اور سرمائے کے مجموعی مالیت میں 515ارب روپے کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مستقبل میں شرح سود گھٹنے کے امکانات ڈالر کی قدر میں تنزلی اور روپے کی قدر میں استحکام،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت اقتصادی افق پر مثبت اشاریوں جیسے عوامل نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن دیکھی گئی اور 4دن کی تیزی سے انڈیکس1642.73پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک روزہ مندی میں انڈیکس37.54پوائنٹس لوز کر گیاتھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1642.73پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس35978.16پوائنٹس سے بڑھ کر 37583.89پوائنٹس ہو گیا اسی طرح587.02پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16753.51پوائنٹس سے بڑھ کر17340.53پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25730.62پوائنٹس سے بڑھ کر 26714.13پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب53ارب48کروڑ98لاکھ91ہزار85
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر37613.11پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر35978.16پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کے33کروڑ63لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم9ارب روپے مالیت کے29کروڑ20لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1935کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1253کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،606میں کمی اور76کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ،پاک الیکٹرون،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،لوٹے کیمیکل،ورلڈ کال ٹیلی کام،میپل لیف سیمنٹ،کے الیکٹرک لمیٹڈ صدیق سنز ٹن،بینک آف پنجاب،دوست اسٹیل،دیوان سیمنٹ،پاک انٹر نیشنل بلک،حیسکول پیٹرول،فوجی فوڈز لمیٹڈ اورپی آئی اے سر فہرست رہے۔