سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا، سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

9  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس100پوائنٹس بڑھ گیا جس سے مجموعی انڈیکس35900پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 262ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی،تیزی کی وجہ سے58.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق دھرنے کے باوجود سیاسی افق پر ٹھراؤ،بجٹ خسارے میں کمی،روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ،ماہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی سمیت ملکی اقتصادی محاذ پر مثبت خبروں کی گردش،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوس سیمت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،سیمنٹ توانائی،فرٹیلائزر اور فوڈز سمیت دیہگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچوں دن تیزی کا رجحان غالب رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1600.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس34377.61پوائنٹس سے بڑھ کر35978.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح7088.2پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16753.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24729.70پوائنٹس سے بڑھ کر 25730.62پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب62ارب88کروڑ21لاکھ72ہزار585روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ66کھرب98ارب40کروڑ70لاکھ38ہزار855روپے سے بڑھ کر 69کھرب61ارب28کروڑ92لاکھ11ہزار440روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر36047.30پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر34377.61پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کے29کروڑ80لاکھ62ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کے21کروڑ5لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1855کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1081کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،683میں کمی اور91کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،ہم نیٹ ورک،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پی آئی اے،لوٹے کیمیکل،بینک آف پنجاب،انویسٹ بینک،میپل لیف،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،پاک الیکٹرون،بائیکو پیٹرولیم،فوجی سیمنٹ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،اینگرو فرٹیلائزر،سوئی نادرن گیس،حیسکول پیٹرول اورپاور سیمنٹ سر فہرست رہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ یورو ار برطانوی پونڈ کی قدر میں 3روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے کم ہو کر155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر 15پیسے کم ہو گئی

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.45روپے سے کم ہو کر155.20روپے اور قیمت فروخت155.65روپے سے کم ہو کر155.50روپے پر ا ٓگئی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید173روپے سے گھٹ کر170.50روپے اور قیمت فروخت175روپے سے گھٹ کر172روپے پر آ گئی اسی طرح 3.20روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 202.20روپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت202.20روپے سے کم ہو کر199روپے کی کم ترین سطح پر آگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی

تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب60پیسے اور1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 53ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا1200روپے اور دس گرا م سونا1028روپے سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے1459ڈالر ہو گئی جس کے بعد کراچی،حیدر آباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت86ہزار550روپے اور 171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت74ہزار203روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…