کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 33600پوائنٹس سے بڑھ کر34300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 58ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے3دن تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 820.33پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 100.18پوائنٹس لوز کر گیا
مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس 33700،33800،33900،34000،34100،
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر34490.96پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر33572.34پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کے22کروڑ50لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے13کروڑ56لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1737کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 901کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،722میں کمی اور114کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک انٹر نیشنل بلک،ٹی آر جی پاکستان،فوجی سیمنٹ،حیسکول پیٹرول،یونٹی فوڈز،پاور سیمنٹ،بینک آف پنجاب،پاک لیکٹرون،ورلڈ کال ٹیلی کام،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ،صدیق سنز ٹن،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پائینیر سیمنٹ،ڈی جی کے سیمنٹ،لوٹے کیمیکل،لکی سیمنٹ،پاک پیٹرولیم،الشہیر کارپوریشن،امریلی اسٹیل،مغل آئرن اوردی سرل کمپنی سر فہرست رہے۔