کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس کے اضافے سے32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 81ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا
سیمنٹ،کیمیکل، ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس اور اسٹیل سیکٹرز بھی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 31600،31700،31800،31900،
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 263میں اضافہ،72میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل1کروڑ55لاکھ،پاک انٹر نیشنل بلک 79لاکھ95ہزار،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 77لاکھ83ہزار،میپل لیف سیمنٹ 73لاکھ85ہزار اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 70لاکھ27ہزار حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت28روپے کے اضافے سے 678روپے اور آرچروما پاک کے حصص کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 480روپے ہو گئی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت36.04روپے کی کمی سے 684.90روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت 11روپے کی کمی سے 5700روپے ہو گئی۔