جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،گزشتہ ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس میں400پوائنٹس کی کمی سرمایہ کاروں کے87ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بجٹ کی منظوری سے متعلق خدشات کے باعث گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کارو ں کا شیئرز کی خریداری میں رجحان کم ہونے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 1 اعشاریہ 3 فیصد کمی آئی

اور کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس کے سبب انڈیکس35500پوائنٹس سے گھٹ کر 35100 پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 87 ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا ۔سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کے سخت رویے کے سبب بجٹ کی منظوری التوا میں جانے کے خدشے ،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کیلئے انقلابی اقدامات سے جڑیں خبروں پر سرمایہ کاروں میں تذبذب کی لہر دوڑ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں تاہم منافع کی خاطر فروخت کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور مارکیٹ ہفتے میں تین دن مندی کی لپیٹ میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 916.83پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 2دن کی معمولی تیزی سے انڈیکس نے 469.13پوائنٹس ریکور تو کئے مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 447.70 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 35572.95پوائنٹس سے کم ہو کر35125.25پوائنٹس ہو گیا.

اسی طرح 171.99 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 16803.76 پوائنٹس سے کم ہو کر 16631.77 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25939.74 پوائنٹس سے گھٹ کر 25622.70پوائنٹس پر آگیا ۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 87ارب45کروڑ87لاکھ 8 ہزار 224 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب51ارب3کروڑ80لاکھ 79 ہزار 421 روپے سے گھٹ کر70کھرب 63 ارب 57 کروڑ 93 لاکھ71ہزار197روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35624.12پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس34522.41پوائنٹس کی کم سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1635کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 633کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،906میں کمی اور96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…