کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 38900پوائنٹس سے کم ہو کر38300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب12ارب روپے سے زائدڈوب گئے اور سرمائے کا مجوعی حجم 79کھرب روپے سے گھٹ کر78کھرب روپے پر آگیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کاروباری سرگرمیاں کم رہیں، یہ مسلسل چھٹا ہفتہ رہا ،جس میں مارکیٹ منفی ہی بند ہوئی، خطے کی مجموعی صورتحال کے باعث جہاں مقامی سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا وہیں بیرونی سرمایا کار بھی شیئرز فروخت کرتے رہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دن کی مندی سے انڈیکس 675.72پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ1دن کی تیزی سے انڈیکس نے 34.44پوائنٹس ریکور کئے ۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، آئندہ ہفتے حالات میں بہتری کی اْمید ہے جس سے مارکیٹ میں حصص کی خریداری دیکھنے میں آسکتی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 643.28پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 38950.23پوائنٹس سے کم ہو کر38306.95پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 429.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18580.37پوائنٹس سے کم ہو کر18151.19پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28520.20پوائنٹس سے کم ہو کر28174.00پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار ی اتار چڑھاؤ کے سبب رونما ہونیوالی مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب12ارب84کروڑ49لاکھ29ہزار33
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39146.68پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس38187.72پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔ مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 4ارب روپے مالیت کے 12کروڑ94لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے 6کروڑ77لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران
مجموعی طور پر1681کمپنیوں کا کاروبا ر ہوا جس میں سے619کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،967میں کمی اور95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک ،دیوان سیمنٹ ،یونٹی فوڈز ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک اسٹاک ایکس چینج ،فوجی سیمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،میپل لیف ،لوٹے کیمیکل ،صدیق سنز ٹن ،میزان بینک ،اینگرو فرٹیلائزر ،پاک الیکٹرون ،نیمائر ریسائنس اوربینک الفلاح سرفہرست رہے ۔