جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاک فوج کا بھارت پر کامیاب وار : پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھونے لگی

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ وار پر پاک فوج کے بھرپور جواب نے اسٹاک مارکیٹ کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا، 100 انڈیکس 38 ہزار 858 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبریں سامنے آتے ہی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جانے لگی، 100 انڈیکس میں 665 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔ صبح کے وقت 100 انڈیکس 38 ہزار 386 پوائنٹس پرٹریڈ کرنے لگا۔ بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پرامن خطاب اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں مزید اضافہ ہوا۔ آج کے روز مجموعی طور پر انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 38 ہزار 858 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ آج صبح پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…