پشاور(این این آئی )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے خیبر پختوانخواہ کی عوام کے مطالبے پر پشاور سے شارجہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا،پی کے 257 کے ذریعے160سے زائد پہلی پرواز کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔چیف آپریٹنگ افسر عبید الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے پرواز کا آغاز عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کر دیا گیا ہے جس سے خیبر پختوانخواہ کے
مسافروں کو سہولت میسر آئے گی۔ سی او او عبیدالرحمان نے بتایا کہ پی آئی اے آج پیر سے العین کیلئے بھی اپنی پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔اس کے علاوہ مسافروں اور عوام کی سہولت کیلئے پشاور ایئرپورٹ پر کثیر المنزلہ کار پارکنگ کا منصوبہ پرجلد کام شروع کیا جائے گا۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت لینڈنگ پر پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔