جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان بلندیوں کی جانب گامزن،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار ،ایک ہی دن میں سرمایہ کاری مالیت میں کتنے کھرب کا اضافہ ہوگیا؟ نئی تاریخ رقم ہوگئی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید924پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب ہوتے ہوئے 40556پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 70.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب58ارب 18کروڑ64لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کے مقابلے میں2کروڑ44لاکھ97ہزار شیئرز زائد رہا ۔سعودی امدادی پیکج کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو شروع ہونے والے تیزی کا تسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی برقرار رہا.گزشتہ روز ابتدائی اوقات میں اگر چہ سرمایہ کار مزید سرمایہ کاری یا منافع نکالنے کے معاملے میں تذبذب کا شکار نظر آئے جس کی وجہ سے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا اور 40ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب مزاحمت دیکھنے میں آئی لیکن دوسرے سیشن میں سرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز میں کھل کر خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں 40ہزار کی نفسیاتی ھد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 40100،40200،40300،40400اور 40500کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتا چلا گیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس924.54پوائنٹس کے اضافے سے 40556.45پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح541.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس19586.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس585.48پوائنٹس اضافے سے 29667.81پوائنٹس ہو گیا۔ بزردست تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب58ارب 18کروڑ64لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب9ارب14کروڑ62لاکھ روپے سے بڑھ کر81کھرب67ارب 33کروڑ26لاکھ روپے ہو گیا ۔گزشتہ روز13ارب مالیت کے36کروڑ83لاکھ 49ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا

جب کہ اس کے مقابلے میں جمعرات کو13ارب مالیت کے 34کروڑ38لاکھ 52ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی تھی اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم بھی گزشتہ روز مزید بہتر رہا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر396کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،278میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوقیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاک کے حصص 445روپے کے اضافے سے9445روپے اور رفحان میظ کے حصص 258.75 روپے کے اضافے سے7458.75روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو کے حصص 127روپے کی کمی سے 2453روپے اورصنوفی ایونٹس 45.75روپے کی کمی سے869.38روپے ہوگئی ۔کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے بینک آف پنجاب ،،لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک الیکٹران ،عائشہ اسٹیل ،اینگرو پولیمر ،ڈی جی خان سیمنٹ ،بائیکو پٹرولیم اور ٹی آر جی پاک کے حصص نمایاں رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…