حکومت نے شہد، زیتون، مچھلی سمیت کون کون سی اشیاء مہنگی کردیں جان کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

17  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5سے 45فیصد تک اضافے کے بعد شہد، زیتون، مچھلی سمیت متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مختلف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض اشیاء پر پہلی بار ڈیوٹی کا نفاذ کیاہے جب کہ مختلف مصنوعات

پر ڈیوٹی میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق شہد پر ڈیوٹی20 سے بڑھا کر 30 فیصد، پنیر پر 35 سے بڑھ کر 50 فیصد، مشروم، زیتون اور مختلف سبزیوں پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مچھلی سمیت مختلف امپورٹڈ سمندری خوراک پر بھی 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ امپورٹڈ کاغذ پر 5 فیصد، اسپورٹس سامان اور جوتوں پر ڈیوٹی میں 5، الیکٹرک ساونڈ ایمپلیفائرز پر بھی 5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امپورٹڈ فرنیچر پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 45 فیصد، فانوس سمیت مختلف الیکٹرک لائٹس اور سجاوٹ پر ڈیوٹی 10، امپورٹڈ تعمیراتی پتھر پر، پلاسٹک مصنوعات اور بوتلوں پر ڈیوٹی میں 5 فیصد، ٹوائلٹ پیپر پر 5 بھی فیصد جب کہ جوسز پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسپورٹس فور بائے فور گاڑی پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ مختلف گاڑیوں کے پرزوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی 10 فیصد، بانس سے بنے فرنیچر پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اور پھولوں کی درآمد پر بھی 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔انوس سمیت مختلف الیکٹرک لائٹس اور سجاوٹ پر ڈیوٹی 10، امپورٹڈ تعمیراتی پتھر پر، پلاسٹک مصنوعات اور بوتلوں پر ڈیوٹی میں 5 فیصد، ٹوائلٹ پیپر پر 5 بھی فیصد جب کہ جوسز پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسپورٹس فور بائے فور گاڑی پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ مختلف گاڑیوں کے پرزوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی 10 فیصد، بانس سے بنے فرنیچر پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اور پھولوں کی درآمد پر بھی 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…