اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی ، سرکایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر ڈوب گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپرمندی کارجحان دیکھا گیا،سٹاک ایکس چینج میں دوران کاروبار 135 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 38 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔پاکستان کے ساتھ ایشیاکی سٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی دیکھی گئی،جاپانی سٹاک مارکیٹ
میں ایک ہزارپوائنٹس کمی ہوئی جس سے سرمایہ داروں کے اربوں روپے ڈوب گئے جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں 986 ،سنگاپورسٹاک مارکیٹ میں 158 اورچین کی سٹاک مارکیٹ میں 131 پوائنٹس کمی ہوئی،میڈیا کے مطابق مجموعی طور پرسرمایہ کاروں کے 3 ہزارارب ڈالرسے زائدڈوب گئے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالرکی قیمت 138 روپےتک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے غیر ملکی قرضوں میں 900 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔