بغداد(این این آئی)ایران کی سرکاری کرنسی تومان کی امریکی ڈالر اور دوسری عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں غیرمعمولی کمی کے نتیجے میں عراقی سرمایہ کاروں کی ایرانی بنکوں میں ڈیپازٹ کی گئی کروڑوں کی رقم ڈوب گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے ایک سرمایہ ار حیدر الحسناوی نے بتایا کہ اس نے ایران کے ایک بنک میں 1 لاکھ ڈالر جمع کرا رکھے تھے۔ یرانی کرنسی کی گراوٹ کے نتیجے میں اس کی رقم آدھی رہ گئی ہے۔ اس کا کہناتھا کہ ایرانی بنک میں جمع کرائی گئی رقم پر اسے ماہانہ 2500 ڈالر
تک منافع ملتا رہا ہے۔خیال رہے کہ ایرانی بنکوں نے ایرانی سرمایہ کاروں کے منافع کی شرح میں 25 فی صد اضافہ کر رکھا ہے تاکہ وہ ایرانی بنکوں میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرائیں۔الحسناوی نے بتایا کہ ایرانی بنک صرف ڈالرمیں رقم وصول کرتے ہیں جب کہ منافع ایرانی کرنسی تومان میں ادا کیا جاتا رہا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایرانی کرنسی تومان امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1200 کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ ایران پر عاید کردہ امریکی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی کرنسی کو شدید بحران کا سامنا ہے۔