منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ، ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نے مراکش کا سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل مبوّب خریدلیا۔

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی)نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے مراکش کا سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل مبوّب خرید لیا ہے ۔اس ویب سائٹ کا آغاز دو انٹرپرینئیورکیون گورماند اور ٹونی پوئگ نے 2011ء میں کیا تھا۔مبوّب کا صدر دفتر کاسابلانکا میں واقع ہے ۔ اپنے قیام کے بعد سے یہ ادارہ مسلسل ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔اس کے دائرہ کار مزید شہروں میں بھی پھیل چکا ہے اور اِس نے آمدنی سمیت تمام لحاظ سے بہترین ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

اس ویب سائٹ مراکش میں معروف برانڈ کے لحاظ سے پہچانی جاتی ہے اور 2015ء سے ٹی وی کی اشتہار مہمات بھی کر رہی ہے ۔ اس ویب سائٹ کے حصول سے ای ایم پی جی کا اِس خطے میں دائرہ کار مزید وسعت اختیار کر چکا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام ، دبئی کا معروف پراپرٹی پورٹل ’’بیوت ‘‘اور بنگلہ دیش کا پراپرٹی پورٹل ’’بی پراپرٹی ‘‘بھی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کی ملکیت ہیں۔ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے شریک بانی اور بین الاقوامی پھیلاؤ اور آپریشنز کے منتظم حیدر علی خان نے کہا کہ مبوّب کے بانی ہی اس پورٹل کی مراکش میں قیادت جاری رکھیں گے۔ہم اس ویب سائٹ کو سرمایہ ‘مہارت اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ اس ویب سائٹ کی اصل قوت اس کے لوگ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔ٹونی اور کیون نے بہترین ٹیم بنائی ہے اور یہ وہ ٹیم ہے جو ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ میں شمولیت کے بعد تیز ترقی کے نئے فیز میں کام کرنے کے حوالے سے سب سے بہترین ثابت ہوگی۔اُنہوںنے کہا کہ گروپ کی جانب سے مبوّب کو سرمایہ کاری اور مہارت مہیا کی جائیگی اور اِس سب کا ایک ہی مقصد ہوگا کہ یہ پورٹل تمام جہتوں میں ترقی کرے۔ ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے چیئرمین ژیل بلانشاغ نے کہا کہ مراکش ایک بہترین مارکیٹ ہے

جس میں زبردست صلاحیت موجود ہے اور ہم یہاں پر کام کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ مبوّب کے سی ای او کیو ن گورماند نے کہا کہ مبوّب کی ٹیم ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گرو پ کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائد ہ اُٹھانے کیلئے تیار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس شراکت داری کے حوالے سے بہت پرجو ش ہیںجس سے ہمیں مراکش کی مارکیٹ میں مستقبل میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نے ایسی ہی مارکیٹس میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مراکش میں بھی یہ گروپ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…