جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اسلام کے رہنما اصولوں پر قائم اسلامی بینکنگ نظام دنیا بھر میںچھاگیا سودی کاروبارکو تحفظ دینے والا عالمی ادارہ آئی ایم ایف بھی بڑا قدم اٹھانے پر مجبور

datetime 28  مئی‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یکم جنوری 2019 سے شروع ہونے والے منتخب ممالک کے مالیاتی شعبے کے جائزے میں اسلامی فنانس کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے رواں ہفتے اسلامی فنانس ریگولیشن کے بنیادی اصولوں (سی پی آئی ایف آر) کی توثیق کی گئی

اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایم ایف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی بینکنگ انڈسٹری کی نگرانی اور ریگولیٹری کے لیے اسلامی بینکوں کی خصوصیات پرغور کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سمیت 60 ممالک میں زیر استعمال اسلامی فنانس کے عالمی سطح پر 2 کھرب ڈالر اثاثے ہیں اور پوری دنیا میں 13 مختلف دائرہ کار میں یہ صنعت رفتہ رفتہ اہمیت حاصل کررہی ہے۔واضح رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے منظور کیے جانے والے بنیادی اصول ملائیشیا اسلامک فنانشل سروس (آئی ایف ایس بی) نے سیکریٹریٹ آف بیزل کمیٹی ا?ن بینکنگ سپرویڑن (بی سی بی ایس) کے تعاون سے تشکیل دیئے۔خیال رہے بیزل کمیٹی 10 ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنروں کا بنایا گیا گروپ ہے جسے بینکوں کے معیار اور راہنما اصول فراہم کرنے کے لیے 1974 میں قائم کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹرز نے نشاندہی کی کہ سی پی ا?ئی ایف ا?ر کا معیار اور تخمینے کا طریقہ کار اسلامی بینکنگ نظام کے تحت کام کرے گا، جسے دوہری بنکاری کے نظام میں موثر بنکاری کی نگرانی (بی سی پی) کے لیے پہلے سے موجود بیزل کور پرنسپل کے مطابق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلامی بنکاری، بین الاقوامی تجارتی منڈیوں میں واضح طور پر 15 فیصد حصہ رکھتی ہے۔اس کے علاوہ بیان میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرز کی جانب سے یہ بھی

کہا گیا کہ اسلامی بینک رسک پروفائلز اور بیلنس شیٹ کے ڈھانچے کے ساتھ مختلف قسم کے آپریشنز کرتے ہیں جو روایتی بینکوں سے الگ اور خاص طورمالی استحکام کے اثرات سے منسلک ہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے ریگولیٹری کو مضبوط کرنے اور نگرانی کا فریم ورک تشکیل دینے کے لیے اسلامی بینکنگ کی خصوصیات کو مزید بہتر بنانے کی

کوششوں پر زور دیا، تاکہ خاص کر ان ممالک میں جہاں اسلامی بینکنگ بتدریج بہتر ہورہی ہے وہاں مالی استحکام اور ترقی کو عروج ملے۔آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ سی پی آئی ایف آر مالی استحکام کے بین الاقوامی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گا، اس کے ساتھ اسلامی بنکاری کے دائرہ کار میں فریم ورک کو موثر بنانے کے لیے تحریک فراہم کرے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…