بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپریل میں گندم کی برآمدات کا حجم ریکارڈ 3 لاکھ ٹن سے متجاوز

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس اپریل کے دوران گندم کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے سے برآمدات کا حجم 3لاکھ ٹن سے تجاوز کرگیا جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران کی جانے والی گندم کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے برآمدات کے چیئرمین محمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام تک سمندر کے ذریعے گندم کا برآمدی ہدف1.4 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے اقدامات سے مارچ 2018ءکے دوران سمندری راستے سے 2 لاکھ 41 ہزار 522 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت 47 ملین ڈالر سے زائد رہی ہے جب کہ اپریل کے دوران برآمدات 3 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2017ء میں حکومت نے گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کیلئے 23 ملین ٹن کا ہدف مقرر کیا تھا تاکہ ملک میں موجود گندم کے اضافی ذخیرہ کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ محمود مولوی نے کہا کہ مئی 2018ءکے آخرتک 1.4 ملین ٹن گندم کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائے گا جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی نےبتایا کہ بنگلا دیش، انڈونیشیا، ویتنام ، دبئی اورعمان سمیت مختلف ممالک کو گندم برآمد کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…