ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے فی کس آمدن کے اعتبار سے دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست جاری کردی،پاکستان کس نمبر پر ہے؟

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2018 میں فی کس آمدن کے اعتبار سے دنیا کے امیرترین ممالک کی فہرست جاری کردی۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس اپریل تک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کیساتھ پہلے نمبر پر چین ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی اقتصادی نمو 9 فیصد رہی۔

امریکا 20.4 ٹریلین ڈالر کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے،امریکا میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.3 فیصد رہی، 10.4ٹریلین ڈالر کیساتھ بھارت اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.8 فیصد زائد رہی،جاپان 5.6 ٹریلین ڈالر اور پچھلے سال کے مقابلے میں جی ڈی پی میں اضافے کی ساڑھے 3 فیصد شرح کیساتھ چوتھے نمبر پر رہا،اپریل2018 تک جرمنی کا جی ڈی پی 4.37 ٹریلین ڈالر جبکہ اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح 5 فیصد کے قریب رہی، روس اس فہرست میں چھٹے، انڈونیشیا ساتویں، برازیل آٹھویں، برطانیہ نویں اور فرانس دسویں نمبر پررہا۔آئی ایم ایف کی اس فہرست کے مطابق پاکستان عالمی درجہ بندی میں 25 نمبر پر ہے،قوت خرید میں برابری کے اعتبار سے پاکستانی جی ڈی پی کا تخمینہ 1.14 ٹریلین ڈالر لگایا گیا،جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کی اس اعتبار سے کی گئی درجہ بندی میں پاکستان ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات سے آگے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…