اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی سی پیک کے حوالے سے لیبر پالیسی تیار۔مذکورہ پالیسی کے تحت ابتدائی دو سال کے دوران غیر ہنر مند لیبر میں 90 فیصد پاکستانی اور 10 فیصد چینی لیبر کا کوٹہ ہوگا۔درمیانے درجے کے ہنر مند لیبر میں 70 فیصد کوٹہ پاکستانی لیبر جبکہ 30 فیصد چینی لیبر کو دیا جائے گا۔ ہنر مند لیبر میں 50 فیصد کوٹہ پاکستانی جبکہ 50 فیصد چینی لیبر کا ہوگا۔ ٹاپ مینجمنٹ میں ابتدائی دو سال میں 100 فیصد چینی ہوں گے۔
دو سال کے بعد غیر ہنر مند اور درمیانے درجے کے ہنرمند لیبر کے کوٹے پر 100 فیصد پاکستانی لیبر بھرتی کی جائے گی۔دو سال بعد ہنر مند لیبر میں 80 فیصد کوٹہ پاکستانی جبکہ 20 فیصد چینی ہوگا۔ دو سال بعد ٹاپ مینجمنٹ میں پاکستانی اور چینی کوٹہ 50,50 فیصد ہوگا۔ سی پیک کے لئے ہنر مند لیبر کی تیاری کے لئے پنجاب تیائنجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں چار سالہ کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔