اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کا ایک اور نیا کارنامہ ،مسافروں کو دوران پرواز دی جانے والی چینی پر جولائی 2018 کی تاریخ درج ،سوشل میڈیا پر ایک چینی کے پیکٹ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے ، یہ وہ ساشے ہے جو پی آئی اے کی پرواز کے دوران مسافروں کو دیا جاتا ہے۔ اس ساشے کو اس پر موجود تاریخ کی وجہ سے مقبولیت ملی۔ ساشے پر موجود مینوفیکچرنگ کی تاریخ جولائی 2018ءدرج ہے جبکہ ابھی تو ہم اپریل 2018ء میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے پی آئی اے کی اس غلطی کا نہ صرف مذاق اڑایا بلکہ پی آئی اے کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا۔ کچھ صارفین نےکہا کہ پی آئی اے کے پاس وہ کونسی ٹائم مشین ہے جس سے وہ جولائی 2018ء میں تیار کی جانے والی چینی کو اپریل 2018ء میں پہلے ہی لے آئے ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے حال ہی میں اپنے طیاروں کے لوگو میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تصویر کو بھی شامل کیاگیا جسے سراہا گیا تھا۔