بیجنگ (آئی این پی /زنہوا) چین کی حکومت کے صاف ترین توانائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے پیش نظر چین کی قدرتی گیس کی درآمدات میں 2017ء میں اضافہ ہو گیا۔کسٹمز کے عمومی محکمہ (جی اے سی ) کے اعدادوشمار کے مطابق 2017ء میں قدرتی گیس کی درآمد 26.9فیصد سالانہ
کی شرح سے بڑھ کر 68.6ملین ٹن ہو گئی ،صرف دسمبر میں چین نے 19.8بلین یوآن (3بلین امریکی ڈالر ) کی مجموعی مالیت والی 7.9ملین ٹن قدرتی گیس درآمد کی ، سوئی گیس کی درآمد میں یہ اضافہ بڑھتی ہوئی مقامی طلب کی وجہ سے ہوئی ہے ۔