کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمیں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے سستاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالرکی قیمت خرید110.56روپے اور قیمت فروخت110.66روپے
پرمستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید112.00روپے سے گھٹ کر111.70روپے اور قیمت فروخت112.40روپے سے گھٹ کر112.10روپے ہو گئی۔بدھ کوروپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالتریب یورو کی قیمت خرید132.50 روپے سے بڑھ کر133.00روپے اور قیمت فروخت134.50روپے سے بڑھ کر135.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 150.30 روپے سے گھٹ کر 150.00 روپے اور قیمت فروخت 152.30 روپے سے گھٹ کر 152.00 روپے ہوگئی۔بدھ کوسعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں5،5پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.65روپے سے گھٹ کر29.60روپے اور قیمت فروخت29.95روپے سے گھٹ کر29.60روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.30روپے سے گھٹ کر30.25روپے اور قیمت فروخت30.60روپے سے گھٹ کر30.55روپے ہوگئی۔بدھ کو چینی یوآن کی قیمت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈٖکیاگیا ، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید17.20روپے سے بڑھ کر17.25روپے اور قیمت فروخت18.20روپے سے بڑھ کر18.25روپے ہوگئی۔