ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کی مانیٹری ایجنسی (ساما) کو ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں اس کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ بنک ان کے حالیہ حکم کے تحت دیے جانے والے گذارہ الاؤنسز اور بونسز میں سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق
انھوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارشات کی روشنی میں اس حکم کی منظوری دی اور ا س کا مقصد مملکت میں جاری اقتصادی اصلاحات کے عمل کے نتیجے میں سعودی عرب کی آبادی کے مختلف طبقات پر پڑنے والے معاشی بوجھ کو کم کرنا تھا۔اس مالیاتی سال کے دوران میں سول اور فوجی اہلکاروں کو ملنے والی سالانہ گرانٹ یکم جنوری 2018ء سے واجب الادا ہوگی ۔