لاہور (ا ین این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے حکومت کو 15فروری 2018ء تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے اور اس کی شرح 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔گزشتہ روز مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائے ونڈ جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت
کی کہ 15فروری 2018ء تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کیے جائیں،انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے اور اس کی شرح 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے، اس کے ساتھ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں،ان میں فوری کمی لائے تاکہ پاکستانی صنعت کار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکے۔