ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سی آئی سی کے اثاثہ جات کی مالیت 900بلین ڈالر ہو گئی، چینی میڈیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن )چین کی چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن (سی آئی سی) کے کل اثاثوں کی مالیت 900بلین ڈالر تک پہنچ گئی ، کارپوریشن کے اثاثوں کی مالیت میں 10سالوں میں تقریباًتین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، یہ کارپوریشن دنیا کی دوسری کارپوریشن ہے جس نے اس قدر تیزی سے ترقی کی ہے۔ چینی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن (سی آئی سی ) کے اثاثوں کی کل مالیت

اگست 2017تک900بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔کارپوریشن کا قیام دس برس قبل عمل میں آیا تھا۔ کارپوریشن نے دس برسوں میں اپنی کل مالیت 249بلین ڈالر سے بڑھا کر 900بلین ڈالر تک پہنچا دی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ تین گنا سے زائد ہے۔ یہ کارپوریشن دنیا کی دوسری کارپوریشن ہے جس نے اس قدر تیزی سے سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے اثاثہ جات میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔

سی آئی سی سالانہ 14.35فیصد اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5.5فیصد سے اضافہ کر رہی ہے۔سی آئی سی جنرل منیجر گوانگ شاؤ نے کہا ہے کہ دوسرے سرمایہ داروں کے مقابلہ میں ہماری سرمایہ کاری میں اضافہ اس لئے بھی زیادہ ہوا ہے کہ ہم نے چینی مارکیٹ میں زیادہ سرمایہ کاری

کی ہے۔ 2016کے آخر تک غیر ملکی سرمایہ کاری زیادہ تر سرمایہ کاری عوامی سطح کی گئی ہے۔ گوانگ شاؤ نے مزید کہا کہ سی آئی سی اندرونی وبیرونی مارکیٹ کیلئے پل کا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تاکہ دوطرفہ فوائد حاصل کئے جا سکیں۔ ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…