ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی ناقص پالیسیوں نے پاکستانیوں کو کہیں کا نہ چھوڑا ،ایک سال میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کہاں تک پہنچا دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت کی ناقص پالیسیاں اور قرضوں کے باعث رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ91فیصد بڑھ کر6ارب40کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ خسارہ3ارب37کروڑ ڈالر تھا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے5ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ91فیصد تک بڑھ گیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے،

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بجٹ خسارہ3ارب37کروڑ ڈالر تھا جو کہ اب6ارب40کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔دوسری طرف رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بجٹ خسارہ1.2فیصد ہے تاہم جو حکومت کیلئے اتنی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں20.4فیصد اضافہ تاحال رپورٹ کیا گیا ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقومات میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نہایت حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ رواں مالی سال کے پچھلے5ماہ میں برآمدات میں مسلسل12فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ درآمدات میں 23فیصد اضافہ ہوا ہے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…