اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری سفیر سقر بن مبارک کا کہناہے کہ قطر کو فٹ بال ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان سےایک لاکھ تربیت یافتہ ورکروں کی ضرور ت ہے ،تفصیلا ت کے مطابق قطر کے سفیر سقر بن مبارک نے جمعرات کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو فٹ بال ورلڈ کپ2022سے پہلے تعمیراتی اور دیکھ بھال کے کاموں کے لیے پاکستان سے ایک لاکھ تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ان کی حکومت کی حتی ٰالامکان کوشش ہے کہ جتنی بھی ورک فورس بلوائی جائے وہ پاکستان سے ہی ہو ، انہوں نے یہ بات نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذولفقار چیمہ ایک اہم میٹنگ میں کی ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹرذولفقار چیمہ کا کہناہے کہ اس میٹنگ کا مقصد ووکیشنل ٹریننگ یافتہ تربیت یافتہ لیبر کو مختلف شعبو ں کے لیے تیار کر نا ہے ، ان کا مزید کہناتھا کہ ٹویٹا کا مقصد بہترین اور کوالٹی کے لحاظ سے کارآمد ورک فورس تیار کر ناہے ۔