اسلام آباد (آن لائن) ملک میں وافر گیس کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ، گیس کی عدم فراہمی پر پانچ پاور پلانٹس بند ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں گیس کی طلب مں اضافہ اور قلت کی صورتحال سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے ۔ ملک میں وافر گیس فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ملک میں گیس کا استعمال بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی کیاجاتا ہے حکومتی دعوؤں کے باوجود
گیس کی عدم فراہمی پر بجلی پیدا کرنے والے پانچ پاور پلانٹ بندہوگئے ہیں پلانٹس کی یک دم بندش سے چار ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ جن میں اوش، نندی پور ، پلمور ، بھلکی اور حویلی شاہ بہادر شامل ہیں کو گیس کی قلت کے باعث فراہمی معطل کردی گئی ہے ۔