کراچی(آن لائن) بینک الفلاح نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) کے اشتراک سے مئی 2016میں ای او بی آئی کے پنشنرز کے لیے ایک ڈیجیٹل ماڈل متعارف کرایا ہے۔ اس انقلابی کی بدولت اقدام یونین پے انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے 3لاکھ80 سے زائد پنشنرز کوآسان اور باسہولت طریقے سے پنشن ادا کی جارہی ہے۔پنشن کی وصولی کے سابقہ ماڈل کے برعکس اب نئے ماڈل کے تحت پنشنرز کو بینکوں کی شاخوں تک
جانے اور ہر مہینے موسم کی سختیوں کا سامنا کرتے ہوئے طویل قطاروں میں لگنے کی زحمت سے بھی نجات مل گئی ہے۔بینک الفلاح نے اگست 2017میں ای او بی آئی کے پنشنرز کے لیے ایک اور منفرد سہولت Alif EOBIکارڈز کی شکل میں متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے پنشنرز پوائنٹ آف سیلز ٹرمینلز سے ٹرانزیکشن کی لاگت کے بغیر خریداری کرسکتے ہیں۔