کراچی(این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں کمی جبکہ یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے
کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں 10پیسے اور قیمت فروخت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.50روپے سے گھٹ کر110.40روپے اور قیمت فروخت110.60روپے سے گھٹ کر110.45روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.70روپے سے گھٹ کر 110.60 روپے اور قیمت فروخت 111.00روپے سے گھٹ کر 110.90 روپے ہوگئی۔ بدھ کوروپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 45پیسے اور برطانوی پاؤنڈر کی قدر میں 35پیسے کااضافہ دیکھاگیاجس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید129.80روپے سے بڑھ کر130.25روپے اور قیمت فروخت 131.80 روپے سے بڑھ کر132.25روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 146.40 روپے سے بڑھ کر 146.75 روپے اور قیمت فروخت 148.40 روپے سے بڑھ کر 148.75 روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.25روپے اور قیمت فروخت29.55 روپے پرمستحکم جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 30.05 روپے سے گھٹ کر30.00روپے اور قیمت فروخت 30.35 روپے سے گھٹ کر 30.30 روپے ہوگئی ۔