کراچی (این این آئی) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے مہنگا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1278 ڈالر سے بڑھ کر 1286 ڈالر ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 55200 روپے سے بڑھ کر 56200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 47314 روپے سے بڑھ کر 48171 روپے ہوگئی۔ بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں20روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 810 روپے سے بڑھ کر830روپے ہوگی۔