ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تمام دعوے ٹھس،ایک اور شرمناک ریکارڈ حکومت کے نام ہونے کا امکان

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی حکومت غیر ملکی قرضوں کے حصول کا ریکارڈ بنانے کی طرف جا رہی ہے جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ہی 5.2 بلین ڈالر کا قرضہ حاصل کر لیا گیا ہے جو سالانہ اندازے سے دو تہائی زیادہ ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 بانڈز کی مالیت یعنی 2.5 بلین ڈالر اس میں سے نکال دیے جائیں تب بھی جولائی سے نومبر 2017 تک

حکومت نے 2.7 بلین ڈالر کا قرضہ لیا ہے، مجموعی طور پر قرض کی مالیت رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 5.22 بلین ڈالر بنتی ہے۔ رواں مالی سال 2017۔18 کے لیے حکومت نے 7.7 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کا اندازہ لگایا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی طرح اس سال بھی یہ حد پہلے ہی عبور کر لی جائے گی۔

اس صورتحال کا بڑا سبب ن لیگ کی وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی صورتحال کے حوالے سے موثر پالیسیاں نہ بنانا ہے، موجودہ حکومت کے پہلے 4 سال میں برآمدات میں کمی ہوئی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھنے میں آئی جب کہ وزارت خزانہ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ معاشی معاملات کو چلانے کے لیے آئندہ مہینوں میں مزید قلیل المدتی قرضے لیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…