اسلام آباد (آن لائن) وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال 2018-19 کا بجٹ قومی اسمبلی میں مئی میں پیش کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق تمام محکموں کواپریل 2018 کے آخر تک بجٹ تجاویزوزارت خزانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلامیہ کیمطابق فنانس
ڈویژن تمام بجٹ دستاویز، شیڈولز اور سمریاں اپریل تک کابینہ کو پیش کردے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال018-19 کے وفاقی بجٹ کی منظوری کا وقت اہم ہے کیونکہ قومی اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت 31 مئی 2018 کو مکمل کررہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کابینہ کو منظوری کے لیے فروری میں پیش کیا جائے گا جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار کے میڈیکل چھٹیوں پر ہونے کی وجہ سے اس وقت وزارت خزانہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔