جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہمسایہ ملک میں آلو اتنا سستا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں ذخیرہ کیئے گئے آلو خراب ہونے سے آلو کی قیمت فی کلوگرام20 پیسے سے بھی کم ہو گئی ہے ،جس کی وجہ سے آلو کی تیار فصل بھی متاثرہوئی ہے کسانوں نے آلو کی تیار فصل کو منڈی میں فروخت کرنے کے بجائے کھیتوں میں مویشیوں کے چارے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ اسٹوریج مالکان نے بھی آلووں کو باہر پھینکنا شروع کردیا ہے جنہیں غریب اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک ڈویژن آگرہ کا یہ حال ہے کہ جہاں جولائی میں 50 کلوگرام کی بوری کی قیمت 400 روپے تھی اب وہی بوری10 روپے سے کم لینے کو بھی کوئی تیار نہیں۔وہاں اسٹوریج میں رکھے اڑھائی لاکھ ٹن آلو کو لینے کوئی نہیں آرہا اور اسٹوریج مالکان نے اب ان کو باہر پھینکنا شروع کردیا ہے۔صرف آگرہ ضلع میں 240کولڈ اسٹوریج ہیں جہاں کسانوں نے آلو کی50 کلوگرام کی50 لاکھ بوریاں مخصوص وقت کیلئے اسٹور کرائی تھیں جن کی فی بوری اسٹوریج لاگت 110روپے تھی تاہم اب منڈی میں آلو کی فی بوری کی قیمت 10 روپے سے بھی کم ہے۔کسانوں کو ایک طرف منڈی تک لانے کے لئے بھاری کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے تو دوسری طرف اسٹوریج میں رکھے آلو کی ادائیگی بھی کرناپڑتی ہے جس سے کسان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔کسانوں نے مایوسی کے عالم میں آلو کی تیار فصل کو کھیتوں میں لاوارث چھوڑ دیا ہے جس سے وہ خراب ہونے لگے ہیں۔ اب وہ جانوروں کا چارہ بننے لگے ہیں یا غربا ان کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔اسٹوریج مالکان کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت گزرنے کے باوجود کسان اپنے اسٹور کے گئے آلو لینے نہیں آرہے جس کی وجہ سے بجلی کی لاگت زیادہ آرہی ہے اس پر انہوں نے اسٹوریج مشینیں بند کردیں جس پر آلو خراب ہونا شروع ہوگئے اور انہوں نے باہر سڑک کنارے ان آلووں کو پھینکنا شروع کردیا۔ حکام کا کہنا ہے اسٹوریج میں50 کلوگرام کی پچاس لاکھ بوریا ں ہیں جو تقریبا ڈھائی

لاکھ ٹن ہے۔کسان اب اسٹوریج کو نہ تو ادائیگیاں کر رہے ہیں اور نہ انہیں مارکیٹ لے کر جارہے ہیں۔آگرہ ڈویژن آگرہ، فیروز آباد،ماتھورا اور مین پوری اضلاع پر مشتمل ہے،آلو اس ڈویژن کی بڑی فصلوں میں سے ایک ہے جہاں72ہزار ہیکٹر پر صرف آلوکاشت کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…