کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے اضافے سے 110 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث 7 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 110 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 50 پیسے پر
ٹریڈ رہا۔دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی طلب دیکھی گئی جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر30 پیسے مہنگا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے لگا ۔