ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

میٹروٹرین ،چین نے منصوبے کیلئے 20برس کیلئے کن شراط پرقرضہ دیا، پہلی قسط کب اداکی جائے گی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیا سمین رانا نے کہا ہے کہ میٹروٹرین آپ کے لئے عوام کے لئے تحفہ ہے ۔چین نے اس منصوبے کے لئے 20برس کیلئے آسان شرائط پر قرضہ دیاہے اور پہلے 7برس کوئی قسط کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی ۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک 27کلو میٹر طویل روٹ پر پہلے اڑھائی لاکھ مسافر سفر کریں گے پھر ان کی تعداد پانچ لاکھ تک بڑھ جائے گی، اس پر سفر کرنے والوں کو دھکم پیل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

کوئی بد تمیزی نہیں کرے گا ،حادثے کا اندیشہ نہیں ہوگا ۔مسافر وقت پر منزل مقصود پر پہنچیں گے ۔ والدین کو گھر واپسی تک اپنے بچوں کی فکر نہیں ہوگی ۔برطانیہ میں اس طرح کا منصوبہ آج سے175برس قبل مکمل ہو چکاہے جبکہ پاکستان میں 70سال بعد شروع ہوا ہے۔ہمارے ناقدین اور سیاسی مخالفین اس قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹوں کے آرام دہ اور باکفایت سفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جنہو ں نے 2014میں اسلام آباد میں دھرنے دئیے اورڈیرے ڈال کر ملک و قوم کے قیمتی 7ماہ ضائع کئے ۔2016میں انہی لوگوں نے لاک ڈاؤن کرکے انتشار پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔آج یہ لوگ جھوٹ اوربے بنیاد الزامات تراشیاں کررہے ہیں۔وقت آ گیاہے کہ ان کا پول کھول دیاجائے تاکہ دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہو ۔ان لوگوں کو نہیں علم کہ محنت کس طرح سے ثمر لاتی ہے او رتقریریں قوم کا وقت ضائع کرتی ہیں۔اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ لاکھوں لوگ سفر کریں گے۔جن لوگوں نے اس روٹ پر سفر کے لئے گاڑیاں او رموٹر سائیکلیں خریدنا تھیں اب وہ ایسا نہیں کریں گے جس سے ایندھن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔میں اورنج لائن میٹروٹرین پر تنقید کرنے والو ں سے پوچھتا ہوں کہ نیویارک ، ماسکو، لندن او رخوشبوؤں کے شہر پیرس میں عام آدمی کے لئے بہترین پبلک ٹرانسپورٹ موجود ہو لیکن پاکستان کے عام آدمی کو اس سے کیوں محروم رکھا جائے۔سیاسی بنیادوں پر اربو ں روپے کے قرضے

معاف کرانے والے، قومی دولت پر اپنے ہاتھ صاف کرنے اور ٹیکس چوری کرنے والے تو لمبی گاڑیوں میں سفر کریں جبکہ اس ملک کا مزدور ،محنت کش، یتیم ، بیوہ معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم ہو اوریہ لمبی گاڑیوں میں سفر کرنے وا لے بس سٹاپوں پر کھڑے غریب عوام کی غریب کا مذاق اڑائیں۔یہ کبھی وہ پاکستان نہیں ہوسکتا جس کے لئے ہمارے آباؤاجداد نے لازوال قربانیاں دیں اور پاک افواج وپولیس افسران ،جوان اور عام شہری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہوں۔انہوں نے کہاکہ قائد ؒ و اقبالؒ کے پاکستان کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی نہ ہ

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…