اسلام آباد (این این آئی)اکتوبر 2017ء کے دوران چاول برآمدات میں 42فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2017ء کے دوران چاولوں کی برآمدات کا حجم 137.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا
جبکہ ستمبر 2017ء کے دوران چاولوں کی برآمدات سے 96.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر 2017ء کے دوران چاولوں کی ملکی برآمدات میں 42.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔