بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

سال 2018کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )سال 2018کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔مرکزی بینک کے زیر اہتمام 8مختلف مالیت کے قومی بانڈز کی مجموعی طور پر 32قرعہ اندازی کی جائیں گی ۔ 2 جنوری 2018ء کو 15ہزار مالیت کے قومی بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی ہو گی ، 15جنوری کو 750روپے ،یکم فروری کوساڑھے 7ہزار اور25ہزار،15فروری100اور1500روپے،

یکم مارچ کو 40ہزار،15مارچ کو200روپے ،2اپریل کو 15ہزار ،16اپریل750روپے،2مئی کوساڑھے 7ہزار اور25ہزار ،15مئی کو100روپے اور1500روپے،یکم جون کو40ہزار روپے،15جون کو 200روپے،3جولائی کو15ہزار،16جولائی کو750روپے،یکم اگست کوساڑھے 7ہزار اور25ہزار،15اگست کو100روپے اور 1500روپے،3 ستمبرکو 40ہزار ،17ستمبرکو200روپے،یکم اکتوبر کو15ہزار،15اکتوبر750روپے،یکم نومبرساڑھے 7ہزار اور25ہزار،15نومبر100روپے اور 1500 روپے جبکہ 3دسمبر کو 40ہزار روپے مالیت کے جبکہ 17دسمبر کو 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہو گی ۔ 100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں2لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہوں گے۔200روپے مالیت کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںڈھائی لاکھ کے5جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394 ،750روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کے3جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کے1696انعامات،1500روپے مالیت کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات،ساڑھے 7ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ

روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں93ہزار روپے کے 1696،15ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںایک کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں1لاکھ85ہزار روپے کے 1696،25ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام5کروڑ

روپے کا ایک ، دوسرے انعام میںڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات جبکہ 40ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میںڈھائی کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں5لاکھ روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…