شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاکستان میں معینہ مدت میں میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل کر ے گا ۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی دنیا بھر میں پاکستان سمیت بیس ریلوے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جنکی مجموعی لاگت15بلین امریکی ڈالر ہے ۔ چائنا ریلوے انٹرنیشنل گروپ کے چیف انجینئر ژو ژی ژوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو معینہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبے کا زیادہ تر کام مکمل کیا جا چکا ہے اور بقیہ خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔ چیف انجینئر
کا کہنا ہے کہ جو کمپنی لاہور میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل کر رہی ہے وہی کمپنی ملائشیا، سنگاپور مابین اور خازن اور ماسکو مابین ہائی سپیڈ ریلوے لنک منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ چینی ریلوے کمپنیاں ٹیکنالوجی، کنٹرول سسٹم اورحفاظتی اقدامات کے حوالے سے دیگر مماک کی بہترین ریلوے کمپنیوں سے زیادہ آگاہی رکھتی ہیں ۔ چائنا ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن بی اینڈ آر منصوبے سے منسلک 26ممالک میں 75برانچیں قائم کر چکی ہے ۔2016کے اعداد وشمار کے مطابق کمپنینے بیرون ملک 8بلین ڈالر سرمایہ کاری کی تھی ۔