روپے کی قیمت میں کمی کے لیے دباو نہیں ڈالا، آئی ایم ایف

15  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں روپے کی قیمت میں تبدیلی کیلیے کوئی دباو نہیں ڈالا اور وہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔آئی ایم ایف کے مشن چیف ہیرالڈ فنگر نے آئی ایم ایف کی طرف سے جائزہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہمعیشت، سیکورٹی،

بجلی سپلائی، انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبے میں بہتری سے آئی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستان کی ترقی کی شرح5.6فی صد رہے گی جو مثبت اعشاریہ ہے۔ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت تبدیل کرنے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ فیصلہ آنے والے وقت میں پاکستانی برآمدات بہتری کرنے میں اہم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت میں تبدیلیکے لیے آئی ایم ایف دبا ئو

ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لئے کوئی درخواست نہیں کی۔آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔معاشی صورتحال کی بہتری برقرار رکھنے کے لئے نجی سرمایہ کاورں اور برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ درآمدات میں اضافے سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…