ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور نمبر کا حصول اب فوری طورپر ممکن ،نئے طریقہ کار کانفاذ کردیاگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این ا ین آئی)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام نئی گاڑیوں بشمول موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے عمل کو نہایت آسان اورسہل بنایاہے جس کے تحت عوام کواپنی نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کئے جائیں گے جبکہ موٹرسائیکل صارفین کو رجسٹریشن نمبراورنئی رجسٹریشن بْک24 گھنٹوں کے دوران فراہم کیے جائیں گے

۔نئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن عمل کو 30 مراحل سے کم کرکے صرف 9 مراحل میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں نئی گاڑیوں کی نمبرپلیٹ اوررجسٹریشن بْک کی فراہمی کے لئے درکار6 مہینے کاعرصہ کم ہوکر 45 دن ہوگیاہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک 2لاکھ 90 ہزارافراد کوان کی نئی گاڑیوں کے لئے نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی جبکہ ساتھ ہی نئے موٹرسائیکل مالکان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی موٹرسائیکلوں کے لئے محکمہ سے وہ فوری رجسٹریشن کے لئے رابطہ کریں تاکہ مستقبل قریب میں بغیر نمبرپلیٹ کے موٹرسائیکلوں کے خلاف ہونے والی قانونی کاروائی سے بچ سکیں۔واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے آئندہ سال جنوری میں غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔موجودہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام میں اپنے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق پائی جانے والی تشویش کاخاتمہ ہوگااوراپنی نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن حاصل کرنے کا عمل انتہائی آسان ہوگا،اسی طرح خیبر پختونخوا میں اب موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کردی جائیگی۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے سہل طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہو ئے گاڑی و موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے موٹر سائیکل صارفین کو رجسٹریشن نمبر بمع رجسٹریشن بک 24 گھنٹوں کے اندر جاری ہو گی رجسٹریشن عمل کے لئے درکار 30 مراحل کو کم کرکے صرف 9 مراحل کرنے کا فیصلہ بھی کیاگاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کے لئے درکار 6 ماہ عرصہ کوکم کرکے 45 دن تک کر نے کی ہدایت دی رواں ماہ کے آواخر تک 2 لاکھ 90 ہزار نمبر پلیٹس گاڑیوں کے مالکان کو جاری کر دئیے جائینگے۔موٹر سائیکل مالکان کو محکمہ ایکسائز سے فوری رجسٹریشن کرانے کی وارننگ بھی دی بغیر نمبر پلیٹس کے موٹر سائیکل چلانے کے خلاف جنوری میں کریک ڈان شروع کیا جائیگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…